عامر خان چھوٹے بیٹے آزاد کی تربیت پر فکرمند

ممبئی: عامر خان کا شمار بلاشبہ بھارت کے وراسٹائل اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں میں ہوتا ہے تاہم اپنے بچوں کی تربیت کے حوالے سے وہ کافی سخت نظر آتے ہیں اس لیئے انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے آزاد خان کو صرف 2 روپے عیدی دی تاکہ وہ کہیں بگڑ نہ جائے۔

عید کے موقع پر بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے  عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے آزاد راؤ خان کو زیادہ عیدی نہیں دیتے اور انہوں نے اس عید پر اسے 2 روپے عیدی دی ہے کیونکہ وہ اسے بگاڑنا نہیں چاہتے۔

تبصرے بند ہیں.