عالیہ بھٹ کی پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی پاکستانی فلموں میں  کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

23 سالہ بھارتی اداکارہ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ ہالی ووڈ سمیت پاکستانی  فلموں میں بھی کام کرنے کی خواہشمند ہیں تاہم ہالی ووڈ میں جانے کے لئے پہلے آپ کو انڈین سنیما میں اپنے قدم جمانے کی ضرورت ہے اگرچہ میری رفتار سست ہے تاہم اس حوالے سے میں نے ذہن بنا رکھا ہے۔

تبصرے بند ہیں.