کچھ عیدوں کی یادیں بڑی تلخ ہیں جنہیں بھلانا مشکل ہے، شاہ رخ خان

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو اداکاری کے ساتھ ساتھ باکس آفس کا بھی کنگ کہا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں کروڑوں روپے کا بزنس کرتی ہیں جب کہ کنگ خان فلم نگری کے علاوہ بھی انڈین  پریمیئر لیگ میں ایک ٹیم کے مالک بھی ہیں اور گزشتہ سال  دنیابھر میں  سب سے زیادہ کمائی  کرنے  والے اداکاروں کی فہرست میں بھی شامل ہیں تاہم اب انہوں نے  بچپن میں ملنے والی عیدی کا بتاکر سب کو حیران کردیا ہے۔

 

شاہ رخ خان کا میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بچپن میں عیدی ملنے کا شدت سے انتظار ہوتا تھا اور مجھے 11 روپے عیدی ملتی تھی اورنانی ہمیں جو عیدی دیتیں اس سے خوب ہلہ گلہ کرتے تھے۔ عید  کے موقع پروالدین کے ذکر پر بھررائی ہوئی آواز میں ان کا کہنا تھا کہ  والدین کا سایہ سر سے جلدی اٹھ گیا تھا جس کے باعث کچھ عیدوں کی یادیں بہت تلخ بھی ہیں جنہیں بھلانا تھوڑا مشکل ہے۔

تبصرے بند ہیں.