عالیہ بھٹ جلد شادی کرنے کی خواہشمند

ممبئی: 

عالیہ بھٹ اداکارہ کرینہ کپور خان کی بہت بڑی مداح ہیں جس کا اظہار وہ ہر جگہ کرتی ہیں تاہم اب اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ بیبو کی طرح جلد ہی شادی کرنے کی خواہشمند ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی آئیڈئیل اداکارہ کرینہ کپورخان کی طرح جلد شادی کرنے کی خواہشمند ہیں اوران کے نقش قدم پرچلنا چاہتی ہیں، وہ یہ نہیں چاہتی ہیں کہ ان کی شادی تاخیرکا شکارہوجس سے مسائل بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں جب کہ انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بہت سوچنا شروع کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.