ضمنی انتخابات: حلقہ این اے ون پشاور سے غلام احمد بلور، عمران خان کی خالی کردہ نشست پر کامیاب

قومی اسمبلی کی 15 اور صوبائی اسمبلیوں کی 26 نشستوں پر ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ضمنی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے کہ جب کہ بعض حلقوں سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون پشاور سے اے این پی کے غلام احمد بلور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دے کر جیت گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 247 راجن پور سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے علی رضا دریشک 10 ہزار ووٹ لے کر آگے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سیٹ سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کامیاب ہوئے تھے تاہم انہوں نے بعد ازاں سیٹ چھوڑ دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.