برطانیہ میں عوام کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں اسلامی ٹی وی چینل پر85 ہزارپاؤنڈ جرمانہ

لندن: برطانیہ میں ٹی وی چینلز کی نشریات کی نگرانی کرنے والے ادارے نے ایک اسلامی ٹی وی چینل کو تشدد پر اکسانے کا مرکتب قرار دیتے ہوئے اس پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ برطانیہ میں نشر ہونے والے ’’نور چینل ‘‘ کے ایک پروگرام میں عالم دین نے اسلامی مسائل کے بارے میں سوالات کے جواب میں توہین رسالت کر مرتکب شخص کو واجب القتل اور گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کو صحیح قرار دیا تھا، جس پر برطانیہ میں نشریاتی اداروں کے پروگرامز کی نگرانی کرنےوالے سرکاری ادارے’’آف کام‘‘ نے ’’نور ٹی وی‘‘ کو براڈکاسٹنگ کے ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا تھا، جس کے بعد ادارے نے چینل پر 85 ہزار برطانوی ہاؤنڈ جرمانہ عائد کیا ہے تاہم چینل کے لائسنس کو منسوخ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب چینل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عالم دین گزشتہ کئی برسوں سے پروگرام پیش کر رہے ہیں اس لیے ان کی جانب سے اس طرح کے بیان کی توقع نہیں تھی، اور ان کا مقصد تشدد کا جانب مائل کرنے کے بجائے لوگوں کو یہ بتانا تھا ک ہوہ توہین رسالت کے مسئلے کو حل کرنے کی ذمہ داری لیں۔

تبصرے بند ہیں.