شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 3 اہلکار شہید

میر علی: شمالی وزیرستان میں میر علی روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 3 اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔ رایل نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ میرعلی روڈ سے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹ گیا، دھماکے سے 3 اہلکار شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.