شلپا شیٹھی اپنی بہن سے کیوں جلتی تھی ؟

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی نے انکشاف کیا کہ بچپن میں وہ گوری رنگت کی وجہ سے اپنی بہن سے جلتی تھیں اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کے درمیان بہت زیادہ جھگڑے بھی ہوئے۔ جب شمیتا ہندی سینما انڈسٹری میں قدم رکھ رہی تھیں تو وہ یہ سوچ کر خوف زدہ ہوگئی تھیں کہ شمیتا کے آنے کے بعد کوئی انہیں کام نہیں دے گا۔مجھے ہمیشہ ایسا لگتا تھا کہ شمیتا ہم دونوں میں زیادہ خوبصورت ہے، اس کا رنگ گورا ہے، وہ بہتر اداکارہ اور ڈانسر ہے، اس لیے میں پہلی بار یہ بات قبول کروں گی کہ جب اس نے فلم محبتیں کے ساتھ ڈیبیو کیا تو مجھے ایسا لگا کہ اب مجھے کوئی کام نہیں دے گا‘۔ وہ اس احساس کمتری کا شکار معاشرے اور ہندی سینما میں گوری رنگت کو پسند کرنے خیال کے باعث ہوئیں۔ بچپن میں وہ اپنی والدہ سے یہ کہہ کر بھی لڑا کرتی تھی کہ انہوں نے شمیتا کو گورا کیا جبکہ انہیں کالا بنایا۔

تبصرے بند ہیں.