شفیع محمد کو مداحوں سے بچھڑے سات سال بیت گئے

شفیع محمد اپنے منفرد اداکاری کے باعث آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

کراچی:) شفیع محمد شاہ پاکستان کے ممتاز ڈرامہ آرٹسٹ تھے۔ شفیع محمد شاہ کے انداز، آواز اور طرز اداکاری نے مداحوں کے دلوں پر وہ ان منٹ نقوش چھوڑے ہیں جس نے ان کو امر کر دیا۔ 1949ء کو صوبہ سندھ کے چھوٹے سے شہر کنڈیارو میں پیدا ہونے والے شفیع محمد نے فنی سفر کا آغاز حیدر آباد ریڈیو سٹیشن سے بطور صداکار 1960ء میں کیا۔ بطور اداکار ان کا پہلا ڈرمہ سیریل تیسرا کنارہ تھا۔ تیسرا کنارہ، چاند گرہن، آنچ اور جنگل جیسے بے شمار ڈرامے ان کی فنی شناخت تھے۔ شفیع محمد کو جملوں کی ادائیگی میں کمال حاصل تھا۔ اپنی منفرد اور پر اثر آواز کے ذریعے ان کی شہرت جلد دور دور تک پھیل گئی۔ ہر کردار میں جان ڈال دینے کی صلاحیت نے جلد ہی اپنا لوہا منوایا اور شفیع محمد شاہ ہر دلعزیز اداکار بن گئے۔ شفیع محمد نے پیپلز پارٹی کی ثقافتی کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی آرٹس اور کلچر کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ سترہ نومبر دو ہزار سات کو ڈرامہ انڈسٹری کا یہ روشن باب ہمیشہ کے لئے بند ہوگیا۔

تبصرے بند ہیں.