دبئی ٹیسٹ: کھانےکے وقفے پر کیویز6وکٹوں پر295رنز

دبئی…… دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے کھانے کے وقفے پر 6وکٹیں گنواکر 295رنز بنالیے۔واٹلنگ 18اور کریگ 13رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔گذشتہ روز کے ناٹ آئوٹ بیٹسمین ٹام لیتھم 137اور اینڈرسن 7رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ243رنز تین کھلاڑی آئوٹ سے اننگز آگے بڑھائی، لیکن اینڈرسن انفرادی اسکور میں صرف دورنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹ گئے۔اس کے فوری بعد ٹام لیتھم اپنے اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر 137رنز پر ہی آئوٹ ہوگئے۔نیشان نے 17رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔یوں کھیل کے پہلے سیشن کے اختتام پر نیوزی لینڈ کی ٹیم6وکٹوں کے نقصان پر 295رنز بناسکی۔احسان عادل اور یاسر شاہ نے دو، دو جبکہ راحت علی اور ذوالفقار بابرنے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

تبصرے بند ہیں.