شرمین عبیدوومن سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

کراچی: 

پاکستان کی کامیاب فلم ساز اور آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے رواں سال ’’وومن ان دی ورلڈ سمٹ‘‘ میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

ورلڈ سمٹ کی 8 ویں سالانہ تقریب رواں ماہ نیویارک کے لنکولن سینٹر میں منعقد ہونے جارہی ہے۔شرمین عبید چنائے اس سے قبل تین مرتبہ اس تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ورلڈ سمٹ 2015 میں شرمین عبید اسٹیج پر موجود ہیں۔7 اپریل کو ہونے والے سیشن ‘پاکستان ہانر’ (پاکستان کی غیرت) میں امریکی چینل این بی سی کی سینئر صحافی سنتھیا میکفیڈن شرمین عبید کا انٹرویو کریں گی۔

تبصرے بند ہیں.