فرانسیسی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں

اسلام آباد: 

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے پاکستان فرانس بزنس کونسل وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں کام کرنے والی دنیا کی بڑی فرانسیسی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے و بہترین مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

فرانسیسی کمپنیاں پاکستان کے صنعتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے ٹیکنالوجی کی فراہمی میں سرمایہ کاری کریں، صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے مصنوعات میں اضافہ اور معیار میں بہتری آئے گی، پاکستان کی برآمدات دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافہ کرنے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے گزشتہ 4 سال کے دوران بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلیے بہترین اور سازگار ماحول فراہم کیا ہے، سی پیک کے ذریعے خطے میں علاقائی روابط و تعاون کو فروغ ملے گا، حکومت نے گزشتہ 4 سال کے دوران معاشی اصلاحات و امن امان کی بحالی ممکن بنائی، اصلاحات کی بدولت ملکی خسارے میں 50 فیصد کمی اور شرح نمو 5 فیصدتک پہنچ گئی۔

تبصرے بند ہیں.