مقبوضہ کشمیرکے کرکٹرز کا پاکستان سے اظہار محبت کا انوکھا انداز

مقبوضہ کشمیرکے کرکٹرزنے پاکستان ٹیم کی سبز یونیفارم پہن کر میچ کھیلا جب کہ میچ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ بھی احترام سے پڑھا گیا۔

انٹرنیٹ پر ایک وڈیو تیزی سے پھیل رہی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کے گندر بل ڈسٹرکٹ میں 2 ٹیمیں کرکٹ میچ کیلیے آمنے سامنے ہیں، ایک ٹیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی یونیفارم پہن رکھی ہے جب کہ دوسری ٹیم نے سفید کٹ پہنی ہوئی ہے، میچ شروع ہونے سے قبل احتراماً پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔

تبصرے بند ہیں.