شردھا کپور نے کرینہ کپور کو فوٹوجینک شخصیت قرار دے دی

جب بھی موقع ملا پردہ سکرین پر کرینہ کپور جیسا کردار پرفارم کرنا چاہوں گی :اداکارہ کی ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو

ممبئی  ) “عاشقی ٹو” کی ہیروئن شردھا کپور اداکارہ کرینہ کپور کی مداح نکلی ، کرینہ کو فوٹو جینک قرار دیتے ہوئے ان کے کردار کرنے کی خواہش ظاہر کردی ۔ عالیہ بھٹ کے بعد شردھا کپور بھی کرینہ کی مداح نکلیں ۔ ایک تقریب کے دوران شردھا نے کرینہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔ انہیں فوٹوجینک کہا ، “کبھی خوشی کبھی غم” اور “جب وی میٹ ” میں کرینہ کی اداکاری کو خوب سراہا ۔ شردھا کا کہنا ہے کہ انہیں جب بھی موقع ملا وہ پردہ سیمیں پر کرینہ جیسے کردار کرنا چاہیں گی ۔ عالیہ کو تو کرینہ کے ساتھ “اڑتا پنجاب” میں کام کرنے کا موقع مل گیا ہے دیکھتے ہیں اب شردھا کی یہ خواہش کب پوری ہوتی ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.