سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کا باکس آفس پر راج

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان” کا باکس آفس پر راج جاری ہے۔ ایک ہفتے میں دنیا بھر سے 264 کروڑ روپے کما لئے۔

ممبئی: () سترہ جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم   بجرنگی بھائی جان   نے صرف بھارت میں اب تک 151 کروڑ روپے سے زائد کما لئے ہیں۔ 2015ء میں یہ کسی بھی بھارتی فلم کی ایک ہفتے میں سب سے زائد کمائی ہے۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اس ہفتے   بجرنگی بھائی جان   بھارت میں دو سو کروڑ رو پے سے زائد کا بر نس کرنے والی سلمان خان کی پہلی فلم بن جائے گی۔   بجرنگی بھائی جان   پاکستان میں بھی ساڑھے چار کروڑ روپے کما کر سب سے آگے ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.