کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں اڑتالیس پیسے فی یونٹ کمی کا امک

کراچی (کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اڑتالیس پیسے تک کمی کا امکان ، کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی سستی کرنے کی درخواست دے دی۔

کے الیکٹرک نے نیپرا سے اپریل اور مئی کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی ہے ۔ نیپرا کے مطابق مئی کیلئے بجلی کی قیمت میں 45 پیسے فی یونٹ جبکہ اپریل کیلئے بجلی 3 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 28 جولائی کو اسلام آباد ہوگی۔

 

تبصرے بند ہیں.