طعنوں سے ڈر کر اپنا وزن کم نہیں کر سکتی: سوناکشی

شوخ وچنچل اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلمسازوں کو کورا جواب دے دیا ہے. کہتی ہیں وہ طعنوں سے ڈر کر اپنا وزن کم نہیں کر سکتی۔

ممبئی:  دبلا پتلا اور سمارٹ دکھائی دینا بالی وڈ کی ہر حسینہ کی خواہش ہے۔ پچھلے دنوں سابق ملکہ حسن اور بالی وڈ حسینہ ایشوریہ رائے کو موٹی ہونے کے طعنوں نے اتنا پریشان کیا کہ انہوں نے کچھ ہی مہینوں میں اپنا وزن کم کر لیا اور تو اور موٹاپے کی وجہ سے فلمسازوں نے بھی انہیں فلموں میں کاسٹ کرنے سے پرہیز شروع کر دیا تھا لیکن بالی وڈ کی شوخ وچنچل حسینہ سوناکشی سنہا کا معاملہ الٹ ہے۔ ان کی اچھی خاصی صحت پر کسی نے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا وہ طعنوں سے ڈر کر وزن کم کرنے والی نہیں۔ اپنے وزن کو لے کر انہیں کبھی پریشانی نہیں ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.