شاہ رخ کی ’’ دل والے ‘‘ کا پہلا ’’گیرووا‘‘ گانا جاری

ممبئی: بالی وڈ فلم ’’ دل والے ‘‘ کا پہلا گانا ’’گیریا‘‘Gerua  ریلیز کر دیا گیا ۔ گانے میں شاہ رخ خان کاجول کے ساتھ رومانوی انداز میں گانا گنگناتے نظر آ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گانے کی لانچنگ کے لیے ممبئی کے مراٹھا مندر سینما ہال میں رنگا رنگ تقریب رکھی گئی تھی ۔4 منٹ اور 47 سیکنڈ کے اس گانے کو برفانی علاقے میں عکس بندکیا گیاہے جب کہ مختلف جگہوں پر ڈیجیٹل صوتی اثرات کا سہارا لیا گیا۔ امیتابھ بٹا چاریہ کے لکھے اس گانے کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے جب کہ اسے گلوکار اریجیت سنگھ اور انترا مترا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ یہ بالی ووڈ کی تاریخ کا منہگا ترین گانا ہے۔ دوسری طرف شاہ رخ خان مشہور فلم ’’ڈان‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں بھی اداکاری کرینگے اس سلسلہ میں فلم کے ہدایتکار و اداکار فرحان اختر کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان ڈان  3میں مرکزی کردار ادا کرینگے تاہم فلم کے دیگر کرداروں کے لیے ابھی کسی اداکار کو کاسٹ نہیں کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.