بالی ووڈ میں ہر کوئی دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوششوں میں لگا رہتا ہے، سونم کپور

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورکا کہنا ہے کہ بھارتی فلم نگری میں ہر فنکار دوسرے کو نچا دکھانے کی کوششوں میں لگا رہتا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے اپنے انٹریو میں کہا ہے کہ فلم انڈسٹری می ہرفنکارغیراخلاقی رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ یہ لوگ دوسرے فنکار کو نیچا دکھانے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ اس کے لئے وہ نا صرف فلموں میں کرداروں کی پیشکش کا اظہار کرتے ہیں بلکہ ان کرداروں کو بھی بڑے دھڑلے سے خود سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں جن کی انہیں پیشکش ہی نہیں ہوئی۔ وہ بالی ووڈ کے دیگر ستاروں کی طرح نہیں اور انہیں دوسروں کے ساتھ روابط بڑھانے میں بھی مشکل پیش آتی ہے۔

واضح رہے کہ سونم کپورکی رواں ہفتے ریلیز ہونے والی فلم پریم رتن دھن پایو صرف بھارت میں 5 دن میں 150 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.