شاہ رخ ’’رئیس‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران قانونی چکر میں پھنس گئے

ممبئی: 

راجھستان کی مقامی عدالت نے فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران ریلوے اراضی کو نقصان پہچانے کے الزام میں شاہ رخ خان پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ باکس آفس پر کمائی کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے اور اب تک فلم کو سپر ہٹ قرار دیا جاچکا ہے جب کہ کنگ خان نے فلم کی تشہیر کے لیے انوکھا انداز اپنایا تھا اور ممبئی سے نئی دلی تک کا سفرٹرین سے کیا تھا لیکن اب یہی سفران کے لیے قانونی مسائل لے کر آگیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.