کراچی میں سرچ آپریشن کے دوران رینجرز سے مقابلے میں 7 دہشتگرد ہلاک

کراچی: 

ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع  پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی اور دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب رینجرز اہلکاروں کی بڑی تعداد نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.