شاہ رخ خان کی وجہ سے اداکار بنا، سوشانت سنگھ راجپوت

ممبئی: سوشانت سنگھ راجپوت کاکہنا ہے کہ وہ صرف شاہ رخ خان کی وجہ سے اداکار بنے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اداکار بننے کے بعد ایسالگتاہے کہ میں دنیا سے کٹ چکاہوں۔ میں بینرجی اور کپورجیسے فلمسازوں کے ساتھ کام کرنے کا خواب دیکھا کرتاتھاجو فلم پانی میں کام کرنے سے پورا ہونے جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سوشانت کا کہناتھا کہ میں اسکول کے زمانے سے شاہ رخ کی فلمیں شوق سے دیکھتاتھااورجب لڑکیوں سے بات کرتاتو انھیں کالہجے استعمال کرتاتھا اگر آج میں یہ کہوں کہ میں صرف شاہ رخ خان ہی کی وجہ سے اداکار بنا ہوں تو غلط نہیں ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.