شاہ رخ خان کیلئے فرانس کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ

ممبئی ()بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کو فرانس کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ دے دیا گیا۔

ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں فرانسیسی وزیر خارجہ لورنٹ فیبئس نے اداکار کو اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ Legion of France سے نوازا ۔ کنگ خان کو یہ ایوارڈ سینما کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کے بدلے دیا گیا۔ شاہ رخ خان نے بالی وڈ فلم میکرز اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔ شاہ رخ خان سے قبل فرانس 2007 میں امیتابھ بچن کو یہ ایوارڈ دے چکا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.