ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ،رافیل نڈال ، ماریہ شراپووا کو اپ سیٹ شکست

لندن ()عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور روسی سٹار پلیئر ماریہ شراپووا اپ سیٹ شکست کے بعد ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے۔

راجر فیڈرر اور نیک کائرگوئس نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ لندن میں جاری سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم کے پری کوارٹر راونڈ میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کا سامنا آسٹریلین حریف نک سے ہوا۔ نک نے جارحانہ شاٹس کھیل کر رافیل نڈال کو ایونٹ سے باہر کیا ۔ آسٹریلوی پلیئر کی فتح کا سکور سات چھ ، پانچ سات ، سات چھ ، چھ تین رہا۔مینز ایونٹ کے دیگر میچز میں سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر سپنش حریف ٹومی روبرڈو کو چھ ایک ، چھ چار ، چھ چار سے شکست دی۔خواتین ایونٹ میں سابق ومبلڈن چیمپئن ماریا شراپووا جرمنی کی کربر کے مدمقابل ہوئیں۔جرمن پلیئر نے شاندار کھیل پیش کر کے روسی سٹار پلیئر کو سات چھ ، چار چھ ، چھ چار سے اپ سیٹ شکست کیا۔ –

تبصرے بند ہیں.