شاہ رخ خان نے کس چیز کے لئے 2سال محنت کی،سامنے آگیا

ممبئی: بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم پٹھان میں منفرد نظرآنے کے لئے کس چیز پرمحنت کی سامنے آگیا۔بالی وڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان اپنی ہرفلم کے لئے کچھ مختلف اورمنفرد کرنے کے لئے مشہورہیں۔ اپنی آنے والی فلم ’پٹھان ‘ کے لئے بھی شاہ رخ خان نے ایسا ہی کچھ کیا۔شاہ رخ خان کے ذاتی ٹرینر پرشانت سبھاش نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے فلم پٹھان میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے مسلسل دو سال سخت ٹریننگ کی۔شاہ رخ خان کے ٹرینر نے مزید بتایا کہ میگا اسٹار نے اپنی جسمانی ساخت کو فلم کے کردار میں ڈھالنے کے لئے گھنٹوں جم میں گزارے اورسخت ترین ورزش کی۔ شاہ رخ نے اس دوران غیرمعمولی وزن بھی اٹھائے جو عام طور پر ان کی جم ٹریننگ کا حصہ نہیں ہوتے۔شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان آئندہ سال ریلیز ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.