شاہ رخ خان دبئی میں اربوں درہم کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں –

بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان ڈھلتی عمر میں فلموں کے ساتھ ساتھ کاروبار پر بھی اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور تازہ اطلاعات کے مطابق وہ متحدہ ارب امارات میں رئیل سٹیٹ کا کام پھر سے شروع کر رہے ہیں۔

بالی وڈ () شاہ رخ خان جس کام پر بھی محنت کریں کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔ انڈین پریمئیر لیگ میں شاہ رخ خان کی ٹیم نیچے سے اوپر کی طرف سفر کرکے چیمپئن بن گئی جس کا کریڈٹ بہر حال ان کو ہی جاتا ہے۔ اب وہ دبئی میں 2 ارب 40 کروڑ درہم کی لاگت سے ، دی رائل سٹیٹ نام کے کاروبار کا آغاز کرنے والے ہیں۔ شاہ رخ نے اس خواہش کا بھی اظہارکیا کہ وہ 8 ارب درہم مالیت کے منصوبے ، ایس آرکے بلیوارڈ کو دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ ایس آر کے بلیوارڈ کو 2007میں لانچ ہونا تھا۔ لیکن، دبئی میں معاشی بحران خصوصاً رئیل سٹیٹ کی مارکیٹ ڈاون ہونے کی وجہ سے پروجیکٹ روک دیا گیا تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.