پنجاب سمیت ملک بھر میں پٹرول کی قلت ، زیادہ تر پمپ ب

ملک کے کئی شہروں میں پٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی اور پٹرول پمپوں پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ پٹرولیم ڈیلرایسویشن کا کہنا ہے کہ غیریقینی صورت حال کےباعث پٹرول کی کھپت بڑھ گئی ہے۔

لاہور () پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی بند ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت ، لاہور اور دیگر اہم شہروں میں پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ لاہور کے بیشتر پٹرول پمپس بند ہو چکے ہیں۔ پٹرول نہ ہونے کے باعث کئی گاڑیاں راستے میں ہی بند ہو گئیں جس سے شہریوں کو دوہری اذیت کا سامنا رہا۔ اسی طرح کئی شہریوں کولمبی قطار کےبعد بھی پٹرول نہ مل سکا۔ کہا جا رہا ہے کہ لاہور میں داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹوں کے باعث پٹرول کی ترسیل پر اثر پڑا ہے۔ شہر کے اکثر پٹرول پمپس کے پاس تیل کا ذخیرہ ختم ہوچکا ہے۔ امن واما ن کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی طلب بھی بڑھ گئی ہے۔ملتان میں بھی پٹرول پمپس سے سپلائی معطل ہے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پٹرول کی سپلائی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ غیریقینی صورت حال کےباعث پٹرول کی کھپت بڑھ گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کل تک صورت حال بہترہوجائےگی۔ –

تبصرے بند ہیں.