Latest National, International, Sports & Business News

شاہ رخ خان اور دیپکا کی نئی فلم کی ریلیز عید پر ہوگی

ممبئی: بالی وڈ کنگ اداکار شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کی فلم ’’چنائے ایکسپریس‘‘ کی ریلیز عید پر ہوگی اس کے لیے تاریخ ایک روز آگے کر دی گئی۔ فلم کی ریلیز کو دوسری مرتبہ تبدیل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ فلم 8 اگست کو ریلیز ہوگی تاہم رمضان کے باعث کم تعداد میں مسلمان شائقین کی آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی ریلیز 9 اگست بروز عید رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی روز اداکار اکشے کمار کی ’’ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی اگین‘‘ بھی ریلیز ہوگی۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.