شادی کی تاریخ نہ دینے پرایلزبتھ ہرلے نے شین وارن سے منگنی توڑ دی

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکارہ ایلزبتھ ہرلے نے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کے ساتھ منگنی توڑدی ۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادکارہ نے سابق کرکٹرکے ساتھ منگنی توڑ نے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وارن ان کے ساتھ شادی کے لیے تاریخ دینے سے مسلسل انکار کرتے رہتے تھے، اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کا خیال تھا کہ انھیں شین وارن کی صورت میں مستقبل کا ساتھی مل گیا ہے مگر حالیہ دنوں میں پیش آنیوالے واقعات ہمارے لیے خوشگوار نہیں تھے۔

تبصرے بند ہیں.