شادی میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتی: دیپیکا پڈوکون

بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کہنا کہ فلمی کیرئیر کی اہمیت اپنی جگہ ہے لیکن کسی کے ساتھ زندگی گزارنا ایک الگ بات ہے۔

ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شادی کا فیصلہ زندگی میں ایک بار کیا جاتا ہے۔ جب کوئی فیصلہ لیا جاتا ہے تو اسے بہترین اندازمیں نبھانا بھی بہت ضروری ہے۔ جس کے لئے صحیح شریک سفر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فلمی کیرئیر کی اہمیت اپنی جگہ ہے لیکن کسی کے ساتھ زندگی گزارنا ایک الگ بات ہے۔ اس لئے وہ ابھی شادی کے لئے تیار نہیں اورنہ ہی وہ شادی میں جلد بازی کرنا چاہتی ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.