لاہور: عالمی سطح پر متعدد ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ کو پاکستان کے سینسر بورڈ نے وزیراعظم کی ہدایت پر جائزہ لینے کے بعد فلم کی نمائش کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق مرکزی سینسر بورڈ نے فلم میں معمولی ایڈیٹنگ کی ہدایت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ فلم سے قابل اعتراض ایک سے دو منٹ تک کے سین حذف کرنے کی ہدایت کی گئی۔گزشتہ روز حکومتی کمیٹی نے فل سینسر بورڈ کو فلم کا دوبارہ جائزہ لینے کی سفارش کی تھی۔ حکومتی کمیٹی نے بھی 9 رکنی سینسر بورڈ کے اعتراضات کو بلا جواز قرار دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.