سونم کپور پاکستانی کولہا پوری چپل پا کر خوشی سے جھوم اٹھی

داکارہ کو ایک پاکستانی مداح نے کولہا پوری چپل کا تحفہ بھیجا تھا ، اداکارہ نے چپل کے ساتھ تصویر ٹوئٹر پر شائع کر دی

ممبئی () بالی ووڈ کی مسک کلی پاکستانی کولہا پوری چپل پاکر خوشی سے کھل اٹھیں ، اداکارہ نے ٹوئٹر پر جوتی کی تصویر مداحوں کے ساتھ شئیر کی ۔ خوبصورت ہیروئن سونم کپور کی جوڑی پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ خوب جچی ۔ اداکارہ کے پوری دنیا میں لاکھوں مداح ہیں ۔ سونم کو ایک پاکستانی مداح کی جانب سے کولہا پوری چپل کا تحفہ موصول ہوا ہے ۔ اداکارہ نے جوتی پہن کر تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ۔ سونم کپور ایک بار پھر پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ نئی فلم ’’بیٹل فار بیٹورا ‘‘میں جوڑی بنانے کو تیار ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.