کراچی اسٹاک مارکیٹ، انڈیکس میں 1023 پوائنٹس کی کمی

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست مندی رہی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کمی ہوئی۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی چھائی رہی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار تیئس پوائنٹس کی کمی سے بتیس ہزار پانچ سو چھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چھبیس کروڑ تراسی لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ –

تبصرے بند ہیں.