سوناکشی سنہا ہالی وڈ میں کام کرنے کی خواہشمند

ممبئی ()بالی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے ہالی وڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

اینی میٹڈ فلم ریوٹو کے ہندی ورژن میں جیول کی آواز بننے والی سوناکشی کا کہنا ہے کہ وہ ہالی وڈ سپرسٹارز ٹام کروز ، جارج کولونی اور براڈ پٹ کی ہیروئن بننا چاہتی ہیں۔ہالی وڈ فلموں میں کام کرنا ان کے لیے بڑی کامیابی ہو گی۔اداکارہ نے سمائل فاؤنڈیشن کے ساتھ ریوٹو کی سپیشل سکریننگ تقریب میں شرکت کی۔سوناکشی ان دنوں نئی فلموں ہالی ڈے اور تیور کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے بند ہیں.