پاکستان نے دو ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈ جاری کر دئیے

پاکستان نے دو ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈ جاری کر دئیے جس کی مدت پانچ اور دس سال ہو گی۔ نیلامی میں پاکستان کو پانچ ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئی۔

اسلام آباد: () وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پہلا بانڈ پانچ سال کی مدت کے لئے جاری کیا گیا جس کی شرح منافع سات اعشاریہ دو ، پانچ فیصد ہو گی ۔ دوسرا بانڈ دس سال کی مدت کے لئے جاری کیا گیا جس پر شرح منافع آٹھ اعشاریہ دو ، پانچ فیصد ہو گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکا کے دورے کے اختتام پر دو ارب ڈالر کے فنڈ لے کر واپس آئے گے۔ پاکستان اب جلد ہی ترسیلات زر اور پاکستان روپیہ بانڈ بھی جاری کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.