بالی ووڈ میں تقریباً ایک دہائی قبل انٹری دینے والی بھارتی نژاد کینیڈین اداکارہ سنی لیونی نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں بھارت میں پیش آنے والے مسائل پر آج بھی دکھی ہیں۔انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے ماضی کے دنوں سے متعلق بتایا کہ انہیں اشتہارات میں مسترد کیا جاتا رہا۔ سنی کا کہنا تھا کہ بلاشبہ ہر کسی کو اشتہارات میں مسترد ہونے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم آپ کو اس چیز کو اُس طرح محسوس نہیں کرنا چاہیے، یہ آپ کا دن متاثر کرتا ہے، کیونکہ پھر کل بھی آنی ہے۔ آپ کی زندگی میں اور بھی چیزیں چل رہی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی آپ کو کام نہیں دے رہا تو آپ وہاں سے جائیں اور دوسری جگہ پر کام لیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ آپ اپنے آپ کو اور اپنے کیریئر کو مطمئن کرنے کے لیے کیا کرتے ہیں؟سنی لیونی نے اپنے تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کوئی ایسا میک اپ برانڈ نہیں جس نے انہیں اشتہار میں لیا ہو۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ملبوسات کا کوئی ایسا برانڈ نہیں جو آپ کو کسی ایونٹ میں پروموشن کے لیے پہننے کو کپڑے فراہم کرے، ان برانڈز کو لگتا تھا کہ شاید میں اتنی بڑی سلیبریٹی نہیں۔سنی لیونی کا کہنا تھا کہ ان تمام چیزوں سے انہیں تکلیف ہوتی تھی، کیونکہ وہ یہ محسوس کرتی تھیں کہ وہ بھی بالکل دیگر خواتین کی طرح ہی ہیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سنی لیونی کا کہنا تھا کہ ایسے میں آپ کیا کرتے؟ پھر میں نے اپنا ہی میک اپ اور ملبوسات کا برانڈ بنالیا۔
تبصرے بند ہیں.