چوہدری نثار رینجرز کو خاص مقاصد کیلیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، مشیر اطلاعات سندھ

کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ رینجرز کو خصوصی اختیارات تسلسل سے دئیے جاتے رہے ہیں جو کبھی متنازعہ نہیں رہے البتہ چوہدری نثار رینجرز تعیناتی کو خاص مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہمیں رینجرزکی کارکردگی اورقربانیوں پر فخر ہے اور رینجرز کو اختیار دینا صوبے کا استحقاق ہے جب کہ رینجرز 90 کی دہائی سے پورے سندھ میں موجود ہے اور انہیں خصوصی اختیارات تسلسل سے دئیے جاتے رہے ہیں جو کبھی متنازعہ نہیں رہے البتہ چوہدری نثار رینجرز تعیناتی کو خاص مقاصد کیلیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ سیاسی ماحول کوخراب کرنے کے ایجنڈے پرکارفرماں ہیں اور سیاسی ماحول کوخراب کرناچاہتے ہیں جب کہ چوہدری نثار صوبائی معاملے میں مداخلت بند کریں۔

تبصرے بند ہیں.