سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان

اسلام آباد… محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے جب کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گندم اور کپاس کی کاشت کے بیشتر علاقوں میں بھی آئندہ چند روز کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا۔آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی،دادو،لسبیلہ،چھور اور بدین میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی،میر پور خاص،ٹھٹھہ اور حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔آج اسلام آباد میں پولن کی مقدار 275فی معکب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.