جرمنی جانے والی 70 سالہ خاتون اسی جہاز میں واپس لاہور پہنچ گئی

لاہور…قومی ایئر لائن کا کمال کہیں یا کسی افسر کی غفلت اور نااہلی ،اسلام آباد سے فرینکفرٹ جانے والی 70 سالہ خاتون منزل پر اترنے کے بجائے لاہور پہنچ گئی ،70 سالہ بشریٰ بیگم 3 مئی کو اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 763 کے ذریعے فرینکفرٹ کے لیے روانہ ہوئی تھیں ،پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق آٹھ گھنٹے کی پروازکے بعد جہاز فرینکفرٹ پہنچا مگر کسی وجہ سے خاتون کو وہاں نہ اتارا گیا اور وہ آج صبح اسی جہاز میں لاہور پہنچ گئیں،بوڑھی خاتون مسافر کو لاہورسے اسلام آباد بھیج دیا گیا ،پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق بشریٰ بیگم کو دوبارہ نئے ٹکٹ کیساتھ فرینکفرٹ روانہ کر دیا جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.