سلمان خان کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کر رہی، دیپکا پڈکون کی تردید

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈکون نے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی افواہوں کی تردید کر دی۔ کہتی ہیں فلم شدھی اور سلطان دونوں میں سے وہ کسی فلم کا حصہ نہیں ہیں۔

ممبئی: () دپیکا پڈکون کی پہلی ہی فلم ان کے لئے لکی ثابت ہوئی جب انہوں نے بالی وڈ میں انٹری شاہ رخ خان کے مقابل فلم اوم شانتی اوم سے دی۔ شاہ رخ خان، علی خان سیف، رنبیر کپور اور دیگر ٹاپ ہیروز کے ساتھ جوڑی بنانے والی دپیکا ابھی تک دبنگ خان کے ساتھ نظر نہیں آئیں اور نہ ہی مستقبل قریب میں وہ سلمان خان کے ساتھ نظر آنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ فلم شدھی یا سلطان میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری نہیں کر رہی ہیں۔ واضع رہے کہ دپیکا ان دنوں فلم تماشا اور باجی راؤ مستانی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.