چترال ، سیلاب کی تباہ کاریاں ، 300 سے زائد گھر تباہ، 10 افراد لاپتہ ، 11 کی لاشیں مل گئیں

چترال میں بپھرے دریا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، پہاڑوں سے آنے والا نیا سیلابی ریلہ تحصیل مستوج میں داخل ہو گیا ، اوتول گاؤں سے 10 افراد لاپتہ ، 11 افراد کی لاشیں مل گئیں ۔ 300 سے زائد گھر تباہ ، چترال میں تین لاکھ افراد محصور ہو کر رہ گئے۔

بپھرے دریا کی بے رحم موجوں نے سب کچھ نگل لیا ، پہاڑوں سے آنے والا نیا سیلابی ریلہ تحصیل مستوج میں داخل ہوا تو سب کچھ بہا لے گیا ۔ سیلابی ریلے نے تحصیل مستوج کے علاقہ اوتول کا پورا گاوں صفحہ ہستی سے مٹا دیا ،300 گھر مکمل طور پر پانی میں بہہ گئے۔
پل رہے نہ سڑکیں ، تباہ حال مکانات ، مکین خاک بسر ہوگئے ۔ سکول ، کالج ، مساجد سب کچھ پانی برد ہو گیا ۔ مال ، مویشی بہہ گئے ، زمینی رابطوں کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔
آمد و ررفت کا کوئی ذریعہ نہیں ، چترال ، سکردو سمیت گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں سیلاب کے باعث تین لاکھ افراد تاحال محصو رہیں۔
موشگول ، وریجون، سہت اور گہت بھی متاثرہ دیہات میں شامل ، متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.