سلمان خان کو بیان ریکارڈ کروانا ہی ہوگا، عدالت کا حکم

بھارتی سُپر سٹار سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کی تاریخ ملتوی کرنے کی اپیل عدالت نے مسترد کر دی، عدالت کا کہنا ہے کہ دبنگ خان کو بیان ریکارڈ کرانا ہی ہوگا۔

ممبئی:بالی وڈ کے دبنگ خان جو ہر فلم میں دھماکے دار انٹری کرتے ہیں، اب آخر کار عدالت میں پیش ہوں گے۔ سلمان خان کیلئے 2002ء میں ہٹ اینڈ رن کیس پیچھا چھوڑنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ عدالت نے دبنگ ہیرو کی اپیل مسترد کر دی ہے اور سلمان خان کو جمعہ کے روز بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا ہے۔ پیشی کے دوران سلو میاں تفتیشی افسر کے سوالات کا جواب بھی دیں گے۔ اب دیکھنا ہے کہ فلموں میں پولیس کی دبنگ ایکٹنگ کرنے والے سلمان خان اصلی پولیس کے سامنے اپنا دفاع کیسے کریں گے؟۔

تبصرے بند ہیں.