وقار یونس نے ورلڈ کپ کی رپورٹ شہریارخان کو بھجوا دی

لاہور……..پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے سفر کی رپورٹ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو بھجوا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کی کارکردگی کی رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں پاور ہٹرز تلاش کیے جائیں، نیا کپتان سینئر کھلاڑی کے بجائے کسی جونیئر کھلاڑی کو کپتان بنایا جائے، ورلڈ کپ کے دوران بعض بلے بازوں کا رویہ غیر سنجیدہ تھا اور ٹیم میں ایسے بیٹسمین شامل کیے جائیں جو اچھے شاٹ کھیلنا جانتے ہوں۔

تبصرے بند ہیں.