سلمان خان ’’بگ باس سیزن سیون‘‘ کا معاوضہ ایک ارب 30 كروڑ روپے لیں گے

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ کہلانے والے معروف اداکار سلمان خان ’’بگ باس سیزن سیون‘‘ میں میزبانی كا معاوضہ ایک ارب 30 كروڑ روپے لیں گے۔ ذرائع كے مطابق سلمان خان فلموں كے بعد اب ٹی وی پر بھی سب سے زیادہ معاوضہ وصول كرنے والے اداكار بن گئے ہیں۔ گریپ وائن كے مطابق سلمان خان كو ’’بگ باس‘‘ سیزن سیون كے لئے فی قسط 5 کروڑ روپے اور كل 130 كروڑ روپے ادا كئے جائیں گے۔ اس وقت سلمان خان بڑی تیزی سے بگ باس کی اقساط كی ریكارڈنگ مكمل كروا رہے ہیں اور روزانہ تقریباً 2 اقساط عكسبند كی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ سیزن سكس كے لئے سلمان نے فی قسط ڈھائی كروڑ وصول كئے تھے لیکن چونکہ اس سیزن میں وہ ڈبل رول میں دكھائی دیں گے اس لئے انہوں نے اپنے معاوضہ بھی ڈبل كردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.