سلمان خان اور پریتی زینٹا لاس اینجلس میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف

بالی وڈ اداکار سلمان خان اور شوخ و چنچل اداکارہ پریتی زینٹا امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک ساتھ چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں۔ 

لاس اینجلس: () بالی وڈ کی ببلی گرل پریتی زینٹا نے گزشتہ ہفتے اپنی چھٹیاں امریکی ریاست لاس اینجلس میں گزاری اور بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان بھی ان کے ساتھ تھے۔ کہا جا رہا ہے پریتی میڈیا سے دور رہنے کیلئے جبکہ سلمان علاج کیلئے لاس اینجلس پہنچے ہیں لیکن ماضی میں پریتی اور سلمان کی دوستی کی خبروں کو دیکھا جائے تو یوں لگتا ہے جیسے یہ ملاقات اک بہانہ ہے۔ اس فلمی جوڑے کی گمشدہ دوستی ایک بار پھر تازہ ہو رہی ہے۔ نیس واڈیا سے بریک اپ کے بعد پریٹی کو کسی دوست کی تلاش ہے اور اگر وہ دوست سلمان خان ہو تو سونے پہ سہاگا۔ پریتی نے تو اپنی اور سلمان خان کی تصویر بھی ٹویٹر پر اپ لوڈ کر دی ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.