ٹور آف سپین ،البرٹو کونٹا ڈور نے تیسری بار ٹائٹل جیت لی

آخری مرحلے میں تمام رائیڈرز کو نو اعشاریہ سات کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا 

بارسلونا ( ) سپین کے سائیکلسٹ البرٹو کونٹا ڈور نے ٹور آف سپین سائیکل ریس کا ٹائٹل تیسری بار جیت لیا ۔ سپین کے خوبصورت اور مشکل ترین ٹریکس پر جاری رہنے والی سائیکل ریس “ٹور آف اسپین” سائیکل ریس اپنے اختتام کو پہنچ گئی ۔ ریس کے آخری اور فائنل مرحلے میں رائیڈرز کو نو اعشاریہ سات کلومیٹر کا فاصلہ مکمل کرنا تھا ۔ بارش کے باعث گیلے ٹریک نے مقابلے کو اعصاب شکن اور سنسنی خیز بنا دیا ۔ میزبان ملک کے البرٹو کونٹا ڈور نے شاندار رائیڈنگ کرتے ہوئے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ البرٹو مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کر کے تیز ترین سائیکلسٹ قرار پائے ، سپینش رائیڈر یہ اعزاز تیسری بار جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔ ایک منٹ دس سیکنڈ کے فرق سے برطانیہ کے سائیکلسٹ کرس فروم کی دوسری اور سپین کے الجانڈرو کی تیسری پوزیشن رہی ۔ –

تبصرے بند ہیں.