پڈوکون اور دیگر فنکار بالی وڈ کی گرفتار اداکارہ کی حمایت میں آ گئے

بالی وڈ داکارہ دپیکا پڈوکون اور کئی دیگر فنکاروں نے حال ہی میں ایک چھاپے کے دوران حیدرآباد میں گرفتار ہونے والی اداکارہ کی پر زور حمایت میں آواز اٹھائی ہے۔ 

بالی وڈ (نیٹ نیوز) اداکارہ دپیکا نے ایک گفتگو میں کہا ہے کہ ہر کوئی اسے الزام دے رہا ہے کوئی ان لوگوں کی بات کیوں نہیں کرتا جو اس اداکارہ کی خدمات لیتے تھے ، اور اس کی مجبوری کا فائدہ اٹھایا ، ان کے بارے میں سب چپ کیوں ہیں ؟شویتا باسو کو بطور چائلڈ سٹار ایوارڈ بھی ملا تھا ، تا ہم اس کے بعد اس کو بالی وڈ میں خاص پذیرائی نہ مل سکی تھی اور پچھلے ہفتے ایک چھاپے میں پکڑ لیا گیا تھا۔ ۔دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ اگر اس اداکارہ کے پاس اپنی گزر بسر کا کوئی اور راستہ یا ذریعہ نہیں تھا تو پھر اس نے کچھ غلط نہیں کیا۔ اس وقت لوگوں کو اور خاص طور پر فلم انڈسٹری کو اس اداکارہ کی مدد کرنی چاہیے نہ کہ ان پر الزام لگانے چاہیے یا پھر خاموش بیٹھنا چاہیے۔ دپیکا کے علاوہ ٹی وی اداکارہ ساکشی تنور نے بھی اداکارہ کی حمایت کی ہے۔ بالی ووڈ کی دیگر مشہور ہستیوں کرن جوہر ، وشال بھردواج اور ناگیش ککنور جیسے ہدایتکاروں اور پرڈیوسرز نے بھی اس گرفتار اداکارہ کی حمایت کی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.