Latest National, International, Sports & Business News

سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کو ایک ماہ کی مہلت مل گئی

سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کو کاغذات درست کرانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت مل گئی ۔ ہفتے کو میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت محنت سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام تجارتی مراکز اور کارخانوں میں غیر قانونی تارکین وطن کی تلاش کا عمل جاری رہے گا۔ جن غیر ملکیوں کے کاغذات کی درستی آخری مراحل میں ہے انھیں مزید ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی تاکہ وہ مطلوبہ شرائط پوری کرسکیں۔

تبصرے بند ہیں.