لاہور…سربجیت سنگھ لاہور کے جناح اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمے میں قتل کی دفعہ شامل کرلی گئی ہیں۔ دوسری جانب سربجیت کی لاش کی واپسی کیلئے بھارت نے پاکستان سے رابطہ کرلیا ہے۔بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کو لاہور کے جناح اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا، جہاں وہ رات ایک بجے سے پہلے دم توڑ گیا،جس کے بعد اس کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سربجیت کے پوسٹ مارٹم کے لیے سینئر ڈاکٹروں کا بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔بھارتی وزیرِ داخلہ سشیل کمار شندے نے سربجیت سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سربجیت کی لاش بھارت لانے کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔کوٹ لکھپت تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کو 26 اپریل کی شام ساتھی قیدیوں عامر تانبے والا اور مدثر نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،تاہم سربجیت سنگھ کی ہلاکت کے بعد دونوں کے خلاف دفعہ 302 کا اضافہ کر دیا گیاہے
تبصرے بند ہیں.