رائل نیوز نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ پر حملے کی ایف آئی آر حاصل کر لی

لاہور…رائل نیوز نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ پر حملے کی ایف آئی آر حاصل کر لی۔ ایف آئی آر کے مطابق سربجیت سنگھ پر حملہ 4 بج کر 30 منٹ پر ہوا۔ بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ پر حملے کا مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں درج ہوا۔ ایف آئی آر کے مطابق سربجیت سنگھ کوٹ لکھپت جیل کے بلاک 7 ای میں بند تھاجبکہ حملہ کرنے والے قیدی عامر تابنے والا بلاک سیون بی اور مدثر سیون اے میں بند تھے۔ ساڑھے چار بجے ہیڈ وارڈر احسان الحق اور امدادی وارڈر صفدر حسین بلاک 7 کے قیدیوں کو بند کر رہے تھے، اچانک عامر تابنے والا اور مدثر نے سربجیت سنگھ پر حملہ کر دیا۔ وارڈرز نے بچانے کی کوشش کی تو مدثر نے ان پر بھی حملہ کر دیا۔ایف آئی آر کے مطابق عامر اور مدثر نے سربجیت پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر حملہ کیا، ڈسپنسر اور اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نے میڈیکل آفیسر جیل کی زیر نگرانی سربجیت کو جناح اسپتال پہنچایا۔

تبصرے بند ہیں.